ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ بغیر قانونی پراسس  پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اغوا قرار

پراسس کا غلط استعمال اور انصاف کے ساتھ کھلواڑ کیا جائے تو طے شدہ اصول کے مطابق کارروائی کالعدم ہو جاتی ہے، عدالت

اسلام آباد:

ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے بغیر قانونی پراسس کے  پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کو اغوا قرار دے دیا۔

پولیس کے اختیارات سے تجاوز کے اقدامات پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کرتے ہوئے پولیس کی بغیر قانونی پراسس گرفتاری کو اغوا قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر پراسس کا غلط استعمال ہو اور انصاف کے ساتھ کھلواڑ کیا جائے تو طے شدہ اصول کے مطابق ایسی کارروائی کالعدم ہو جاتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایف آئی آر کی بنیاد غیر قانونی ہو تو اس کے بعد ہونے والی تمام کارروائی ختم ہونی چاہیے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ سپریم کورٹ کے مطابق کرمنل کارروائی کو کالعدم قرار دینے کا اسکوپ محدود ہے اور عدالت کو یہ اختیار غیر معمولی حالات میں استعمال کرنا چاہیے۔

عدالت نے یہ حکم لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کمسن بچوں کے اغوا کے معاملے میں جاری کیا۔ یہ کیس سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول کے شہری محمد وقاص اور علیم سہیل کے ساتھ لین دین کے تنازع سے متعلق تھا۔ عدالت نے محمد وقاص، علیم سہیل اور ان کی اہلیہ ثنا سہیل کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کے کیس کا 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ اہم فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریر کیا ہے۔

عدالت نے محمد وقاص، علیم سہیل، ثنا سہیل اور ارحم وقاص کے خلاف پولیس کا مقدمہ خارج کر دیا۔ فیصلے میں ڈی آئی جی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ شوکاز نوٹس ملوث پولیس اہلکاروں کو جاری کیے جا چکے ہیں۔

تحریری فیصلے میں آئی جی اسلام آباد کو مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے جب کہ ایسے اہلکاروں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار جرمانے کی یہ رقم بطور تلافی مدعی ثنا سہیل کو ادا کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو حکم دیا کہ خاتون کے ساتھ لائی گئی ملکیتی گاڑیاں، کیش اور جیولری واپس کی جائیں۔ عدالت نے لاہور پولیس کو بھی ہدایت کی کہ خاتون اور بچوں کے اغوا کے کیس میں ملزمان کے خلاف میرٹ پر تحقیقات کی جائیں۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو فیصلے پر عملدرآمد کرکے 30 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ مقدمہ نمبر 653/25 اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں پولیس مقابلے اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

  • Related Posts

    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے۔ امریکا، چین، روس، برطانیہ، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک نے…

    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی سازش کی گئی۔پاک فوج کو خراج تحسین اور سلام…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    • February 3, 2026
    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    • February 3, 2026
    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ امریکی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

    • February 3, 2026
    افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ امریکی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    • February 3, 2026
    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    • February 3, 2026
    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    دنیا خطرناک موڑ پر: امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ بھی ختم ہوگیا

    • February 2, 2026
    دنیا خطرناک موڑ پر: امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ بھی ختم ہوگیا

    مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس سے پیٹرول لینا بند اور ٹرمپ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

    • February 2, 2026
    مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس سے پیٹرول لینا بند اور ٹرمپ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    • February 2, 2026
    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو  9 فروری تک جاری رہیں گی۔

    • February 2, 2026
    پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو  9 فروری تک جاری رہیں گی۔

    دہشتگرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

    • February 2, 2026
    دہشتگرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

    • February 2, 2026
    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

    امن کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات

    • February 2, 2026
    امن کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات

    سندھ طاس معاہدہ : پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    • January 31, 2026
    سندھ طاس معاہدہ : پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    انڈونیشیا؛ جنسی تعلق اور شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارے گئے

    • January 31, 2026
    انڈونیشیا؛ جنسی تعلق اور شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارے گئے

    کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد

    • January 31, 2026
    کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد

    ٹیکس ہدف میں 374 ارب روپے کی کمی، بینکوں کو ہفتہ کے روز بھی کھلا رکھنے کی ہدایت

    • January 31, 2026
    ٹیکس ہدف میں 374 ارب روپے کی کمی، بینکوں کو ہفتہ کے روز بھی کھلا رکھنے کی ہدایت