پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، پاکستان سمیت 6 ممالک میں غیر مؤثر زرعی استعمال سب سے زیادہ

عالمی بینک کی گلوبل واٹر مانیٹرنگ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ان چھ ممالک میں شامل ہے جہاں زراعت میں پانی کا استعمال سب سے زیادہ غیر مؤثر ہے۔

نیوز رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی پہلی ’گلوبو ل مانیٹرنگ رپورٹ‘ کے مطابقن

پاکستان ان چھ ممالک میں شامل ہے جہاں زراعت میں پانی کا استعمال بہت غیر مؤثر طریقے سے ہو رہا ہے، بڑھتی ہوئی خشک سالی اس مسئلے کو مزید خراب کر رہی ہے اور اس کی وجہ سے دنیا ہر سال تقریباً 324 ارب مکعب میٹر میٹھے پانی سے محروم ہو جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارش پر منحصر زراعت میں تقریباً ایک چوتھائی اور نہری زراعت میں ایک تہائی پانی غیر مؤثر انداز میں استعمال ہو رہا ہے، یہ صورتحال زیادہ تر اُن علاقوں میں پائی جاتی ہے جہاں میٹھے پانی کی دستیابی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

یہ خطرناک علاقے، جہاں پانی کے غیر مؤثر استعمال کے ساتھ خشک سالی کے رجحانات بھی موجود ہیں، زیادہ تر مغربی ایشیا، مشرقی یورپ اور شمالی افریقہ میں پائے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قومی سطح پر خشک سالی سے متاثرہ حالات میں سب سے زیادہ غیر مؤثر زرعی پانی کا استعمال الجزائر، کمبوڈیا، میکسیکو، پاکستان، تھائی لینڈ، تیونس اور رومانیہ میں دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے سیٹلائٹ ڈیٹا کو جدید ماڈلنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر بنا کر یہ جانچا گیا کہ زمینی و آبی وسائل کے انتظام کے فیصلے پانی کی دستیابی پر کس طرح اثر انداز ہو رہے ہیں۔

گزشتہ 20 سالوں میں دنیا بھر میں زیادہ پانی استعمال کرنے والی فصلوں کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے، خشک سالی سے متاثرہ ممالک میں سے 37 ممالک نے ایسی فصلوں کی طرف رخ کیا ہے جو زیادہ پانی مانگتی ہیں جن میں سے 22 ممالک خشک یا نیم خشک خطوں میں واقع ہیں، یہ تبدیلی پانی کے غیر مؤثر استعمال کے ساتھ مل کر ان ممالک میں پانی کی طلب کو مزید بڑھا رہی ہے جو پہلے ہی پانی کی کمی کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں آبپاشی کے دو تہائی سے زیادہ پانی کا غیر مؤثر استعمال اُن فصلوں کی وجہ سے ہے جو زیادہ پانی مانگتی ہیں، یہ صورتحال اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ زرعی پالیسیوں میں ایسی فصلوں کا انتخاب کرنا ضروری ہے جو کم پانی استعمال کریں اور پانی کے پائیدار استعمال کو فروغ دیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا ہر سال تقریباً 324 ارب مکعب میٹر میٹھے پانی سے محروم ہو رہی ہے، جو 28 کروڑ افراد کی سالانہ ضرورتیں پوری کرنے کے لیے کافی ہے، یہ پانی کا نقصان بڑھتی ہوئی خشک سالی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات، جیسے غلط قیمتوں کا نظام، کمزور انتظام، جنگلات کی کٹائی اور آبی ذخائر کی تباہی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

سال 2000 کے بعد سے دنیا میں پانی کے استعمال میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس میں سے ایک تہائی اضافہ ان علاقوں میں ہوا ہے جو پہلے ہی خشک سالی کا شکار ہیں۔

  • Related Posts

    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے…

    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور سابق وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق امریکی ایوانِ نمائندگان کی تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادگی ظاہر کر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    • February 3, 2026
    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    • February 3, 2026
    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ امریکی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

    • February 3, 2026
    افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ امریکی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    • February 3, 2026
    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    • February 3, 2026
    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    دنیا خطرناک موڑ پر: امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ بھی ختم ہوگیا

    • February 2, 2026
    دنیا خطرناک موڑ پر: امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ بھی ختم ہوگیا

    مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس سے پیٹرول لینا بند اور ٹرمپ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

    • February 2, 2026
    مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس سے پیٹرول لینا بند اور ٹرمپ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    • February 2, 2026
    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو  9 فروری تک جاری رہیں گی۔

    • February 2, 2026
    پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو  9 فروری تک جاری رہیں گی۔

    دہشتگرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

    • February 2, 2026
    دہشتگرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

    • February 2, 2026
    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

    امن کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات

    • February 2, 2026
    امن کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات

    سندھ طاس معاہدہ : پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    • January 31, 2026
    سندھ طاس معاہدہ : پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    انڈونیشیا؛ جنسی تعلق اور شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارے گئے

    • January 31, 2026
    انڈونیشیا؛ جنسی تعلق اور شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارے گئے

    کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد

    • January 31, 2026
    کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد

    ٹیکس ہدف میں 374 ارب روپے کی کمی، بینکوں کو ہفتہ کے روز بھی کھلا رکھنے کی ہدایت

    • January 31, 2026
    ٹیکس ہدف میں 374 ارب روپے کی کمی، بینکوں کو ہفتہ کے روز بھی کھلا رکھنے کی ہدایت