جہاز کے پہیوں میں خوفناک سفر، پھر کیا ہوا؟ دو بھائیوں کی لرزہ خیز داستان

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے 1996 میں ایسا خوفناک سفر کیا جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔

پردیپ سینی اور وجے سینی نے برطانیہ پہنچنے کے لیے برٹش ایئرویز کے بوئنگ 747 طیارے کے پہیوں کے خانے (وہیل بے) میں چھپ کر سفر کرنے کی کوشش کی، یہ سفر نہ صرف غیر قانونی بلکہ ایک بھائی کیلیے جان لیوا بھی ثابت ہوا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بوئنگ 747 کے پہیوں کے خانے میں چھپ کر سفر کرنے والے دو بھائیوں کی کہانی 1996 میں پیش آئی، جہاں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وجے سائینی اور پردیپ سائینی نے برطانیہ جانے کے لیے یہ خطرناک سفر کیا۔

اس اندوہناک واقعے میں وجے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا بھائی پردیپ شدید سردی اور کم آکسیجن میں بھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور بعد میں وہ برطانیہ میں ہی مقیم ہوگیا۔

دونوں بھائیوں نے تقریباً 40 ہزار فٹ کی بلندی پر جہاں آکسیجن نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید سردی میں 10 گھنٹے کا سفر برداشت کیا۔

طیارے کے طاقتور انجنوں کی گھن گرج نے نہ صرف آپس میں بات چیت کا ہر امکان ختم کردیا تھا بلکہ منجمد کردینے والی سردی نے ان کے جسمانی نظام کو مفلوج کرنا شروع کردیا تھا۔

یہ واقعہ ایسے وقت یاد آیا ہے جب حال ہی میں ایک 13 سالہ افغان لڑکا دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُس وقت دریافت ہوا، جب وہ کابل سے دہلی آنے والی کام ایئر کی پرواز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر سفر کر رہا تھا۔ تاہم، ماہرین کے مطابق ایسے واقعات اگرچہ نایاب ہیں مگر اس سے قبل بھی متعدد بار پیش آچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 1996میں دونوں بھائیوں کو بھارت میں ایک سکھ علیحدگی پسند تنظیم سے مبینہ تعلق کے الزام کا سامنا تھا، جس کے بعد وہ گرفتاری سے بچنے کیلیے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

اس سلسلے میں انہوں نے ایک انسانی اسمگلر سے رابطہ کیا، جس نے 150 پاؤنڈ کے عوض انہیں برطانیہ پہنچانے کا وعدہ کیا تاہم اسمگلر نے انہیں معلومات دیں کہ وہیل بے سے سامان والے حصے تک رسائی ممکن ہے، جو بعد ازاں مہلک اور غلط ثابت ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق اس ہولناک سفر کے دوران وجے سائینی جان کی بازی ہار گیا، لینڈنگ کے وقت جب طیارے کے پہیے کھولے گئے تو وجے سینی کی لاش تقریباً دو ہزار فٹ کی بلندی سے زمین پر گر گئی، جسے پانچ روز بعد ایک ویران مقام سے برآمد کیا گیا۔

اس کے برعکس دوسرا بھائی پردیپ سائینی معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا، تاہم اسے شدید تشویشناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں طویل قانونی جدوجہد کے بعد برطانوی حکام نے اسے برطانیہ میں رہنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی برطانیہ میں طیاروں میں چھپ کر آنے والوں کے ہلاک ہونے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سال 2001میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد ایاز کی لاش ہیتھرو ایئر پورٹ کے قریب ایک ہوم بیس نامی اسٹور کے کار پارک سے ملی تھی۔

اس سے چار سال قبل ایک اور شخص کی لاش اسی سٹور کے قریب گیس کی پائپ لائن پر سے ملی تھی۔ یہ افراد لینڈنگ گیئر کے کھلنے سے طیارے سے گر جاتے ہیں۔

  • Related Posts

    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے…

    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور سابق وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق امریکی ایوانِ نمائندگان کی تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادگی ظاہر کر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    • February 3, 2026
    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    • February 3, 2026
    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ امریکی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

    • February 3, 2026
    افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ امریکی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    • February 3, 2026
    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    • February 3, 2026
    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    دنیا خطرناک موڑ پر: امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ بھی ختم ہوگیا

    • February 2, 2026
    دنیا خطرناک موڑ پر: امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ بھی ختم ہوگیا

    مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس سے پیٹرول لینا بند اور ٹرمپ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

    • February 2, 2026
    مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس سے پیٹرول لینا بند اور ٹرمپ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    • February 2, 2026
    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو  9 فروری تک جاری رہیں گی۔

    • February 2, 2026
    پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو  9 فروری تک جاری رہیں گی۔

    دہشتگرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

    • February 2, 2026
    دہشتگرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

    • February 2, 2026
    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

    امن کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات

    • February 2, 2026
    امن کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات

    سندھ طاس معاہدہ : پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    • January 31, 2026
    سندھ طاس معاہدہ : پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    انڈونیشیا؛ جنسی تعلق اور شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارے گئے

    • January 31, 2026
    انڈونیشیا؛ جنسی تعلق اور شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارے گئے

    کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد

    • January 31, 2026
    کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد

    ٹیکس ہدف میں 374 ارب روپے کی کمی، بینکوں کو ہفتہ کے روز بھی کھلا رکھنے کی ہدایت

    • January 31, 2026
    ٹیکس ہدف میں 374 ارب روپے کی کمی، بینکوں کو ہفتہ کے روز بھی کھلا رکھنے کی ہدایت