وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاہور سے اسٹریٹ موومنٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا، عوام کیطرف سے بھرپور استقبال

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے اور جگہ جگہ رک کر عوام سے خطابات کیے، نعرے لگوائے

وزیر اعلی خیبر ہختونخوا نے لاہور میں باقاعدہ اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کر دیا، شہر کی گلیوں میں بانی پی ٹی ائی کے حق میں نعرے بھی لگوائے جبکہ عوام کی جانب سے گل پاشی اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لاہور میں دوسرا مصروف ترین دن گزارا جس کے دوران انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار میں منعقد تقریب سے خطاب کیا جبکہ حماد اظہر سمیت دیگر رہنماؤں کے گھر بھی گئے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے زمان پارک میں جاکر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے بھی ملاقات کی۔

سہیل آفریدی نے بانی کی ہدایت کے مطابق لاہور میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کیا اور شہر کی گلیوں میں جگہ جگہ رک کر عوام سے خطاب کیا جبکہ شہریوں نے گل پاشی اور نعرے لگا کر وزیراعلیٰ کے پی کا استقبال کیا۔

زمان پارک میں ملاقات کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے مشترکہ میڈیا سے گفتگو کی اور سہیل آفریدی نے کہا کہ اج بہت خوشی ہورہی ہے زمان پارک اپنے قائد گھر آیا ہوں، ابھی خوشی ادھوری ہے کہ اکیلا آیا ہوں مگر انشا اللہ جلد میرا لیڈر بھی میرے ساتھ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ طاقت کے نشے میں اتنے پاگل  ہو چکے ہیں کہ یہ اپنے اقتدار کے لیے پاکستان کے پچاس ٹکڑے بھی کر سکتے ہیں، یہ کبھی پاکستان کے ساتھ مخلص تھے ہی نہیں یہ تو کبھی چاہتے ہی نہیں کہ مذاکرات ہوں یہ تو چاہتے ہیں جنگ جاری رہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اتںے میں تو پراڈو بھی نہیں بکتی جتنے میں یہ پی آئی اے بیچ دی، انہوں نے جوکل ہماری بےعزتی کی اور اسے ہمارے دل و دماغ پر نقش کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ انڈیا نے کشمیر میں یہ سلوک نہیں کیا ہوگا جو کل سے یہاں ہمارے ساتھ ہورہا ہے مگر لاہوریوں نے ہمیشہ ہمیں پیار دیا کیونکہ یہ خانصاحب کا شہر ہے۔

علیمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیچارے اتنے ڈرے او گرے ہوئے لوگ ہیں کہ خواتین اور بچوں کو روک رہے ہیں، آج تینوں جانب سے زمان پارک سڑکیں بند کر دی ہوئی ہیں لیکن کب تک یہ روک سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے گیٹ کے آگئے پولیس بٹھائی ہوئی ہے یہ سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے لیکن ہم نہیں ڈرتے، اصل میں یہ عوام سے ڈرے ہوئے ہیں اسی لیے سڑکیں اور راستے بند کر دئیے ہیں، آج پورے زمان پارک کو جیل بنا دیا ہے یہاں کے لوگ اندر آسکتے ہیں اور نہ باہر کا سکتے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ فکر نہ کریں سہیل  آفریدی، اچکزئی اور باقی لوگ یہاں سب آ کر بیٹھیں گے، یہ کیسے ہو سکتا ہے پنجاب پولیس خیبر پختوںخوا کی پولیس پر حاوی ہو جائے۔ آج شروعات ہے یہ کتنے بیرئر لگائیں گے جب لاہور کھڑا ہوگا تو یہ روک نہیں سکیں گے کیونکہ یہ سارے لاہور کو بند نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ میری بہن کو جو بھائی نے پیغام دیا وہی اصلی پیغام ہے، خان صاحب کا آخری ہیغام آگیا ہے کہ سڑکوں پر آئیں تو ہم سڑکوں پر آئیں گے، یہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی ان کو قبول کرلیں۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری کی جانب سے دی جانے والی عزت پر اُن کا مشکور ہوں، پنجاب کی قابض حکومت کا رویہ مہمانوں کے ساتھ سب کے سامنے ہے م بانی پی ٹی آئی نے کہا سٹریٹ موومنٹ کی تیاری کرنی ہے، جس میں وکلا برداری کا اہم کردار ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان حکمرانوں نے نظام عدل کو مفلوج کر دیا، تین جج حکم دیتے ہے کہ بانی سے میری ملاقات کروائی جائے، ایک جیل سپرنٹینڈنٹ عدالتی آڈر ردی کی ٹوکری میں ڈال دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آئین عدلیہ کی بحالی لائے گی، پنجاب میں پولیس بدمعاش پولیس بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین ہمیں جلسے اور احتجاج کی اجازت دیتا ہے، ایک صوبے کا وزیراعلی آتا تو ہزار سے زیادہ کارکنوں کو اٹھا لیا جاتا ہے، تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • Related Posts

    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے۔ امریکا، چین، روس، برطانیہ، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک نے…

    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کے فیصلے کو امریکی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ شہری حقوق کی تنظیموں…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    • February 3, 2026
    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    • February 3, 2026
    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ امریکی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

    • February 3, 2026
    افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ امریکی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    • February 3, 2026
    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    • February 3, 2026
    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    دنیا خطرناک موڑ پر: امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ بھی ختم ہوگیا

    • February 2, 2026
    دنیا خطرناک موڑ پر: امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ بھی ختم ہوگیا

    مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس سے پیٹرول لینا بند اور ٹرمپ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

    • February 2, 2026
    مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس سے پیٹرول لینا بند اور ٹرمپ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    • February 2, 2026
    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو  9 فروری تک جاری رہیں گی۔

    • February 2, 2026
    پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو  9 فروری تک جاری رہیں گی۔

    دہشتگرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

    • February 2, 2026
    دہشتگرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

    • February 2, 2026
    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

    امن کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات

    • February 2, 2026
    امن کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات

    سندھ طاس معاہدہ : پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    • January 31, 2026
    سندھ طاس معاہدہ : پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    انڈونیشیا؛ جنسی تعلق اور شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارے گئے

    • January 31, 2026
    انڈونیشیا؛ جنسی تعلق اور شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارے گئے

    کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد

    • January 31, 2026
    کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد

    ٹیکس ہدف میں 374 ارب روپے کی کمی، بینکوں کو ہفتہ کے روز بھی کھلا رکھنے کی ہدایت

    • January 31, 2026
    ٹیکس ہدف میں 374 ارب روپے کی کمی، بینکوں کو ہفتہ کے روز بھی کھلا رکھنے کی ہدایت