کرسمس کے موقع پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات، مسیحی برادری کی قومی خدمات کو خراج تحسین

مذہبی آزادی و باہمی احترام ہمارے قومی عزم کی بنیاد ہیں، صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد:

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کرسمس کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ کرسمس امید، امن اور ہمدردی کا پیغام لے کر آتا ہے، جبکہ محبت اور انسانیت کی خدمت ہمیں باہمی رشتوں اور مشترکہ اقدار کی یاد دلاتی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا وژن آزادی اور سب کے لیے برابری پر مبنی تھا، اور مذہبی آزادی و باہمی احترام ہمارے قومی عزم کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے مسیحی شہریوں کی خدمات کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نے سیاست، دفاع، تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

صدر مملکت نے مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی نیک تمنائیں بھی پیش کیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی کرسمس کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے محبت، امن اور رواداری کا پیغام ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں مسیحی برادری کا مثبت اور فعال کردار قابلِ تحسین ہے، جبکہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف جدوجہد میں مسیحی برادری کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر تمام شہریوں کو یکساں مواقع اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام طبقات مل کر ایک مضبوط، محفوظ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ کرسمس کا یہ دن مسیحی برادری اور پورے ملک کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی نوید ثابت ہو۔

نائب وزیراعظم و دیگر کے پیغامات

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں آج کے دن کی مناسبت سے اپنے مسیحی ہم وطنوں کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مذہبی آزادی، مساوات اور تکثیریت کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہوں، جیسا کہ ہمارے بانیانِ پاکستان کا تصور تھا اور  جو ہمارے آئین میں بھی جھلکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے مسیحی ساتھیوں نے تعلیم، صحت، عوامی خدمت اور قومی دفاع کے شعبوں میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور ہمیشہ خلوص، حب الوطنی اور وقار کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کرسمس ہمیں امن، محبت اور ہمدردی کے حقیقی پیغام کی یاد دلاتا ہے، اور ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ہم سب مل کر ایک خوشحال معاشرہ تشکیل دیں۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کرسمس محبت، ہمدردی، قربانی اور درگزر جیسے آفاقی اقدار کی علامت ہے۔ کرسمس کی آفاقی اقدار مذہب اور سرحدوں سے بالاتر ہو کر پوری انسانیت کو جوڑتی ہیں۔

  • Related Posts

    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے۔ امریکا، چین، روس، برطانیہ، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک نے…

    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کے فیصلے کو امریکی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ شہری حقوق کی تنظیموں…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    • February 3, 2026
    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    • February 3, 2026
    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ امریکی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

    • February 3, 2026
    افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ امریکی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    • February 3, 2026
    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    • February 3, 2026
    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    دنیا خطرناک موڑ پر: امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ بھی ختم ہوگیا

    • February 2, 2026
    دنیا خطرناک موڑ پر: امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ بھی ختم ہوگیا

    مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس سے پیٹرول لینا بند اور ٹرمپ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

    • February 2, 2026
    مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس سے پیٹرول لینا بند اور ٹرمپ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    • February 2, 2026
    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو  9 فروری تک جاری رہیں گی۔

    • February 2, 2026
    پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو  9 فروری تک جاری رہیں گی۔

    دہشتگرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

    • February 2, 2026
    دہشتگرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

    • February 2, 2026
    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

    امن کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات

    • February 2, 2026
    امن کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات

    سندھ طاس معاہدہ : پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    • January 31, 2026
    سندھ طاس معاہدہ : پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    انڈونیشیا؛ جنسی تعلق اور شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارے گئے

    • January 31, 2026
    انڈونیشیا؛ جنسی تعلق اور شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارے گئے

    کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد

    • January 31, 2026
    کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد

    ٹیکس ہدف میں 374 ارب روپے کی کمی، بینکوں کو ہفتہ کے روز بھی کھلا رکھنے کی ہدایت

    • January 31, 2026
    ٹیکس ہدف میں 374 ارب روپے کی کمی، بینکوں کو ہفتہ کے روز بھی کھلا رکھنے کی ہدایت