امن کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرِ اعظم نے صوبے میں امن و امان کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کی کوششیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت انسداد دھشتگردی کیلئے صوبائی اداروں کو مضبوط کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گی، خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام اور عوامی فلاح کے لیے صوبائی حکومت کو اپنی آئینی ذمہ داری نبھانی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت با اختیار ہے لہٰذا صحت و تعلیم کے لیے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے اقدامات کیے جائیں، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام کی بہتری کے لیے ہمیشہ سے کوشاں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے، صوبے کی عوام کی خوشحالی کیلئے وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے مطابق بھرپور کاوشیں جاری رکھے گی۔ قومی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی روابط اور مؤثر رابطہ کاری ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے وفاقی دائرہ کار کے مطابق تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے اور یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے، باہمی مشاورت اور اشتراکِ عمل کے ذریعے قومی یکجہتی، استحکام اور خوشحالی کے اہداف کو مؤثر انداز میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا، جس میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دہشت گردی سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ملاقات میں وفاق کے ذمہ واجبات کی ادائیگی سے متعلق بات چیت ہوئی جبکہ 8 فروری کے ممکنہ احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وادی تیراہ میں آپریشن اور مقامی لوگوں کی نکل مکانی پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان ملاقات میں امیر مقام اور رانا ثناء اللہ جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کے ساتھ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم موجود تھے۔

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان ملاقات میں امیر مقام اور رانا ثناء اللہ جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کے ساتھ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم موجود تھے۔

  • Related Posts

    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے۔ امریکا، چین، روس، برطانیہ، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک نے…

    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی سازش کی گئی۔پاک فوج کو خراج تحسین اور سلام…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    • February 3, 2026
    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    • February 3, 2026
    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ امریکی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

    • February 3, 2026
    افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ امریکی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    • February 3, 2026
    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    • February 3, 2026
    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    دنیا خطرناک موڑ پر: امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ بھی ختم ہوگیا

    • February 2, 2026
    دنیا خطرناک موڑ پر: امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ بھی ختم ہوگیا

    مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس سے پیٹرول لینا بند اور ٹرمپ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

    • February 2, 2026
    مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس سے پیٹرول لینا بند اور ٹرمپ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    • February 2, 2026
    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو  9 فروری تک جاری رہیں گی۔

    • February 2, 2026
    پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو  9 فروری تک جاری رہیں گی۔

    دہشتگرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

    • February 2, 2026
    دہشتگرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

    • February 2, 2026
    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

    امن کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات

    • February 2, 2026
    امن کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات

    سندھ طاس معاہدہ : پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    • January 31, 2026
    سندھ طاس معاہدہ : پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    انڈونیشیا؛ جنسی تعلق اور شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارے گئے

    • January 31, 2026
    انڈونیشیا؛ جنسی تعلق اور شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارے گئے

    کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد

    • January 31, 2026
    کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد

    ٹیکس ہدف میں 374 ارب روپے کی کمی، بینکوں کو ہفتہ کے روز بھی کھلا رکھنے کی ہدایت

    • January 31, 2026
    ٹیکس ہدف میں 374 ارب روپے کی کمی، بینکوں کو ہفتہ کے روز بھی کھلا رکھنے کی ہدایت