نیتن یاہو اگلی ملاقات میں ٹرمپ کو ایران پر نئے حملوں کا اسرائیلی منصوبہ پیش کریں گے

اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے صدر ٹرمپ سے ملنے امریکا جائیں گے

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اپنے آئندہ دورۂ امریکا کے دوران ایران کے خلاف ممکنہ نئے حملوں کے منصوبے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے پیش کریں گے۔

یہ دعویٰ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے متعدد نام ظاہر نہ کرنے والے حکام کے حوالے سے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں اس بات پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے کہ جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ کے بعد ایران نہ صرف اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو دوبارہ بحال کر رہا ہے بلکہ اسے مزید وسعت دینے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔

اسرائیلی حکام کو یہ خدشہ بھی لاحق ہے کہ ایران اپنے جوہری افزودگی کے پروگرام کو دوبارہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جسے حالیہ جنگ کے دوران اسرائیلی اور بعد ازاں امریکی حملوں سے شدید نقصان پہنچا تھا۔

اگرچہ اسرائیل ماضی میں ایران کے جوہری پروگرام کو اپنی بقا کے لیے خطرہ قرار دیتا رہا ہے تاہم رپورٹ میں شامل اسرائیلی حکام کے مطابق اس وقت اسرائیل کے لیے سب سے فوری اور سنگین خطرہ ایران کے بیلسٹک میزائل سمجھے جا رہے ہیں۔

این بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک ذریعے نے بتایا کہ جوہری ہتھیاروں کا پروگرام یقیناً تشویش ناک ہے اور اسے دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر یہ خطرہ فوری نوعیت کا نہیں۔

اسی ذریعے نے مزید کہا کہ میزائلوں کا خطرہ بہت حقیقی ہے اور گزشتہ جنگ کے دوران اسرائیل تمام میزائل حملوں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آئندہ ہفتے امریکا کی ریاست فلوریڈا میں واقع صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ مار اے لاگو میں متوقع ہے۔

اس ملاقات میں ایران سے متعلق سکیورٹی خدشات اور ممکنہ فوجی آپشنز زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

اسرائیلی حکومت نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو متعلقہ تنصیبات پر حملہ کیا جائے گا اور انہیں اس مرحلے تک پہنچنے سے پہلے ہی ختم کر دیا جائے گا۔

  • Related Posts

    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے…

    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور سابق وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق امریکی ایوانِ نمائندگان کی تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادگی ظاہر کر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    • February 3, 2026
    جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہری علاقے نشانہ بنائے

    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    • February 3, 2026
    ایپسٹین فائلز: بل اور ہلیری کلنٹن کانگریس تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگئے

    افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ امریکی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

    • February 3, 2026
    افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ امریکی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    • February 3, 2026
    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارت کی مذموم سرپرستی بے نقاب

    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    • February 3, 2026
    پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

    دنیا خطرناک موڑ پر: امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ بھی ختم ہوگیا

    • February 2, 2026
    دنیا خطرناک موڑ پر: امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ بھی ختم ہوگیا

    مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس سے پیٹرول لینا بند اور ٹرمپ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

    • February 2, 2026
    مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس سے پیٹرول لینا بند اور ٹرمپ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    • February 2, 2026
    ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

    پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو  9 فروری تک جاری رہیں گی۔

    • February 2, 2026
    پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو  9 فروری تک جاری رہیں گی۔

    دہشتگرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

    • February 2, 2026
    دہشتگرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

    • February 2, 2026
    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

    امن کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات

    • February 2, 2026
    امن کیلیے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات

    سندھ طاس معاہدہ : پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    • January 31, 2026
    سندھ طاس معاہدہ : پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    انڈونیشیا؛ جنسی تعلق اور شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارے گئے

    • January 31, 2026
    انڈونیشیا؛ جنسی تعلق اور شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارے گئے

    کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد

    • January 31, 2026
    کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد

    ٹیکس ہدف میں 374 ارب روپے کی کمی، بینکوں کو ہفتہ کے روز بھی کھلا رکھنے کی ہدایت

    • January 31, 2026
    ٹیکس ہدف میں 374 ارب روپے کی کمی، بینکوں کو ہفتہ کے روز بھی کھلا رکھنے کی ہدایت